گوڈزیلا 3

گوڈزیلا مائنس زیرو کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)دنیا کے مشہور دیوہیکل مونسٹر گوڈزیلا کی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی ہونے والی ہے، فلم گوڈزیلا مائنس زیرو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

یہ فلم آسکر ایوارڈ یافتہ گوڈزیلا مائنس ون کا سیکوئل ہے جس کی ہدایت کاری ایک بار پھر تاکاشی یامازاکی کر رہے ہیں جبکہ فلم کے ویژول ایفیکٹس کی نگرانی بھی انہی کے ہاتھ میں ہے۔نئی فلم کی کہانی 1949میں شروع ہو گی، یعنی پہلی فلم کے واقعات کے دو سال بعد، جہاں شکیشیما خاندان کو ایک نئی اور پہلے سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صرف 30سیکنڈ کے ٹریلر نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے، کیونکہ اس میں گوڈزیلا کے ساتھ فرنچائز کے مشہور دیوہیکل مونسٹر کنگ گھیڈورا کی ممکنہ موجودگی کا اشارہ بھی دیا گیا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔فلم کا ورلڈ پریمیئر 26 ستمبر کو نیویارک فلم فیسٹیول میں ہو گا، جس کے بعد فلم 3 نومبر کو جاپان اور 6 نومبر کو شمالی امریکا میں بڑے پیمانے پر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں