معاون خصوصی

گور نرپنجاب چوہدری سے معاون خصوصی شہباز گل کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان استعفی دیں گے نہ ہی 2023سے پہلے الیکشن ہوں گے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا ملکی مفادات کا تحفظ نہیں صرف اپنا بچاﺅ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور سے معاون خصوصی شہباز گل نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی، گورنرپنجاب اور شہباز گل نے پی ڈی ایم کو 2023انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا اور کہا 2023 سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے،معاون خصوصینے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب پر سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران خان استعفی دیں گے نہ ہی 2023سے پہلے الیکشن ہوں گے، اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم)کا ایجنڈا ملکی مفادات کا تحفظ نہیں صرف اپنا بچاﺅ ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت خوفزدہ نہیں ہوگی

۔دریں اثنا گورنر پنجاب نے کہا 2023تک جنوری فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی، پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں ان کی اسمبلی رکنیت ختم ہوگی، وزیراعظم شفاف اور بلاتفریق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسائل کا حل مذاکرات ہیں لانگ مارچ اور دھر نے نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت شفافیت اور میرٹ کو حقیقی معنوں میں یقینی بنا رہی ہے، آئین و قانون کی بالادستی کی ذمے داری حکومت پوری کرے گی، عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کاکامیابی سے آگے بڑھنامخالفین کو برداشت نہیں ہورہا۔