کیپٹن(ر)صفدر 12

عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، کیپٹن صفدر

ایبٹ آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ عظمی بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، وہ سمجھدار اور پڑھی لکھی ہیں، ایسی بات نہیں کرسکتیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گفتگو کے دوران کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ جہاں بہن بیٹی دی ہو، لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے، میں خیبر پختونخوا کا بیٹا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حقوق کی جنگ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج رشتے دار نہ ہوتے، وزیراعلی ٰپنجاب، صوبہ خیبر پختونخوا کی بہو ہیں، جتنا اس پر پنجاب کا حق ہے، اس سے زیادہ خیبر پختونخوا کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں