سلمان اکرم راجہ 10

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود سے حراست میں لیا گیا، وہ کوٹلی ستیاں گئے تھے۔

سلمان اکرم راجہ کی حراست سے متعلق پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں