گورنر سندھ 7

گورنر سندھ کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سید محمد نہال ہاشمی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں