ہمایوں اختر خان 14

گلگت بلتستان کے عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت تحفظ کریں گے، ہمایوں خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی، جمہوری اور قانونی جدوجہد کے ذریعے عوام کے حق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ فارم 45 کے معاملے پر ہماری بروقت جدوجہد نے شفاف انتخابی عمل کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا، انہوںنے کہاکہ عوامی فیصلوں میں کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے،گلگت بلتستان کے عوام کے فیصلے کا احترام جمہوریت کی بنیادی شرط ہے، انتخابی نتائج میں تاخیر یا تبدیلی کے کسی بھی حربے سے اعتماد مجروح ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حمایت اور اعتماد کے ساتھ میدان میں موجود ہے، کسی بھی غیر آئینی اقدام یا عوامی مینڈیٹ کی پامالی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم جمہوری روایات، سیاسی برداشت اور آئینی اقدار پر یقین رکھتے ہیں لیکن عوام کے ووٹ کے تقدس کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام تمام حقائق سے واقف ہیں، عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شفافیت، انصاف اور قانون کی بالادستی ہی آزادانہ جمہوری نظام کی بنیاد ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو غیر جانبداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فیصلوں کی پاسداری کرتی آئی ہے، ہم عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں عوامی آواز کو دبانے کے بجائے حقائق کو تسلیم کیا جائے، شفاف اور منصفانہ انتخابات ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں۔انہوںنے کہاکہ :تاریخ ثابت کرتی ہے کہ عوامی طاقت کے مقابلے میں مصنوعی فیصلے دیرپا ثابت نہیں ہوتے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور ووٹرز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں