جسٹن ٹروڈو 121

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا(رپورٹنگ آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم نے اونٹاریو میں گزشتہ برس حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چارمسلمان افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور مرنے والوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ناقابل قبول ہے، مذہبی منافرت کیخاتمیکیلییہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت کے باعث اونٹاریو میں گزشتہ سال 4 پاکستانیوں کی موت ناقابل یقین سانحہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں