وزیر خارجہ وانگ ای 9

کیا جنگل کا قانون واپس لوٹ آیا ہے اور کثیرالجہتی ناکام ہو گئی ہے؟ چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سترہ تاریخ کوچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ “جنگل کے قانون” کی واپسی اس لئے نہیں ہو رہی کہ اقوام متحدہ کا منشور پرانا ہو چکا ہے، بلکہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ منشور کی مؤثر انداز میں پاسداری اور حفاظت نہیں کی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی چیلنجوں کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے، مرکزی کردار ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی فعال طور پر حمایت کی جائے اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے عالمی اتفاق رائے پیدا کیا جائے،مختلف ممالک کے اقدامات کوہم آہنگ کیا جائے اور مشترکہ طور پر چیلنجوں کا سامنا کیا جائے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کرنے والے اولین ملک کے طور پر، چین گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو آگے بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے اختیارات کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی بحالی اور مضبوطی کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں