فیصلہ 142

کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو اب بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق امریکا پہنچنے کے تین سے پانچ روز بعد بھی ٹیسٹ لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کیخلاف پہلی دوائی کی توثیق کردی ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔سی ای او موڈرنا کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکیسن شاید اومی کرون کیخلاف موثر نہ ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں