عبدالقدوس بزنجو

کسی کی خواہش پر پارٹی ختم نہیں کریں گے، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان اوربلوچستان عوامی پارٹی کے صدر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کسی کی بھی خواہش پر بی اے پی کو ختم نہیں کرینگے۔

ایک بیان میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہماری پارٹی پہلے دن کی طرح مضبوط اور مستحکم ہے ،کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ آنا چاہتے ہیں انہیں ویلکم کہیں گے، آئندہ آنے والے انتخابات میں بی اے پی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ انتخابی اتحاد ضرور کرے گی۔