شیری رحمان 60

کسی معجزے کے تحت کالا باغ ڈیم بن گیا تو بھی سیلاب آئیں گے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی معجزے کے تحت کالا باغ ڈیم بن گیا تو بھی سیلاب آئیں گے۔

ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ ڈیم بنانے کی مخالفت کی ہے تاہم اگر وہ کوئی پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم والی میٹنگ میں آئیں، ان کے صوبے نے کالا باغ ڈیم کو مسترد کیا ہے۔شیری رحمان نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی آتی ہے تو ڈیم بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، ملک کے تینوں دریا سب کے سامنے ہیں جبکہ کالا باغ کی لوکیشن بھی دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب آیا ہوا ہے، ڈیم پانی کی اسٹوریج اور ہائیڈل کیلئے ہوتے ہیں صرف ڈیم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، چترال، سوات اور مالاکنڈ کے علاقے گرین ہوتے تھے وہ خالی ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آبی گزر گاہوں کے اطراف کہاں کہاں تجاوزات ہیں کمیٹی میں بات کروں گی، آپ سے بڑے ڈیم بن بھی نہیں سکتے پہلے اسٹڈی کر لیں تربیلا اور منگلا ڈیم کیسے بنے تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیلاب ضرور آئیں گے کوئی ڈیم نہیں روک سکے گا، سب سے زیادہ گرین کلر کا نقشہ تھا وہ کے پی تھا کچھ حد تک جی بی بھی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں