جگن کاظم

کسی مداح نے اپنے خون سے خط لکھ کر بھیج دیا تھا ‘ جگن کاظم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ ومیزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ مجھے کسی مداح نے اپنے خون سے خط لکھ کر بھیج دیا اور جب مجھے پتہ چلا تو انتہائی خوفزدہ ہو گئی تھی۔ ایک ٹی وی شو کے دوران جگن کاظم نے بتایا کہ مجھے ایک دفعہ عجیب و غریب خط آیا ۔ مجھے جو خط آیا نہ اس کی اردو پڑھی جارہی تھی اور اس کا رنگ بھی عجیب سا تھا ۔

خط کے آخر میں لکھا ہوا تھا یہ خط میں نے اپنے خون سے لکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بچی جو میرے ساتھ ہوتی تھی میں نے اسے کہا بیٹا اسے پڑھ کر سنائو تو اس نے خط پھینک دیا کہ آپی یہ تو خون سے لکھا ہوا ہے جس کے بعد میں بھی خوفزدہ ہو گئی ۔