مرتضی وہاب 74

کراچی کے تمام نادرا مراکز میں یونین کونسلز کائونٹرز قائم کرنے کا اعلان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی کے تمام نادرا مراکز میں یونین کونسلز کانٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔لانڈھی کے بابربازار میں نادرا کے نئے اپ گریڈڈ رجسٹریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ لیاری کے ککری گرائونڈ میں ایک نیا نادرا مرکز قائم کرنے کے لیے فوری طور پر فزیبلیٹی اسٹڈی شروع کی جا رہی ہے، جبکہ گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹائون میں بڑے میگا مراکز بھی زیر تعمیر ہیں جو بڑی آبادیوں کو خدمات فراہم کریں گے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ لانڈھی کا نیا اپ گریڈڈ مرکز سات سنگل ونڈو کائونٹرز پر مشتمل ہے جو پہلے صرف چار تھے، اس کی گنجائش بڑھا کر 120 افراد تک کر دی گئی ہے اور یہاں خواتین و مرد حضرات کے لئے علیحدہ واش رومز، وہیل چیئر رسائی اور پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔نادرا سندھ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی خان نے کہا کہ کراچی کے پانچ مراکز پہلے ہی اپ گریڈ کئے جا چکے ہیں، جبکہ شہر کے 21 مراکز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا۔

عامر علی خان نے کہا کہ نادرا کے نئے موبائل ایپ کے آغاز میں شہریوں کو کچھ مسائل کا سامنا ہوا، تاہم مکمل فعال ہونے کے بعد یہ ایپ شہریوں کو طویل اعرصے تک آسانی فراہم کرے گی۔نادرا سندھ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے یونین کونسل کائونٹرز، اپ گریڈڈ مراکز اور نئے میگا سنٹرز کی بدولت نادرا کی خدمات کراچی میں مزید تیز اور مثر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں