عمران خان 154

کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ، انشا اللہ اگلے سال کے آخر میں اس کا افتتاح کیا جائے گا، عمران خان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، انشا اللہ اگلے سال کے آخر میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ یہ اب تک کے شوکت خانم پروجیکٹز میں سے سب سے بڑا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدید ترین آلات سے لیس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں