بیرسٹر دانیال چوہدری 9

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلسل تین سال بنیادی بجٹ سرپلس رہا جبکہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 40 فیصد اضافہ ہواجو معاشی استحکام اوراصلاحات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں