کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے ملزمہ کی بریت کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل پرسماعت اگست کے دوسرے ہفتے کے لیٔے ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے ملزمہ کی بریت کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام نے بتایا کہ مدحت زہرا کا تعلق کالعدم زینبیون بریگیڈ سے ہے، انہیں 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ انہیں کالعدم تنظیم کیلیے فنڈز جمع کرنے کے الزام میں ایٔرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسرے ممالک میں جنگ کیلیے افراد بھرتی کرکے پڑوسی ملک بھیجتی ہیں۔ انسداد دہشتگری کی عدالت نے انہیں بری کرتے ہوئے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ کاغذات کی درست ترتیب اور مزید مواد پیش کرنے کیلیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت اگست کے دوسرے ہفتے کے لیٔے ملتوی کردی۔









