اوکاڑہ (رپورٹنگ آن لائن)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا گندم خریداری مرکز شیر گڑھ میں کسانوں کو دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ، انہوں نے باردانہ کی تقسیم کے لیے رجسٹریشن کے عمل کی چیکنگ کی، ڈی ایف سی محمد محسن گجر نے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی،
ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور خریداری مرکز پر کسانوں کے لیے سایہ، بیٹھنے کے انتظام سمیت دیگر اقدامات بارے بھی احکامات دیے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم میں پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی پالیسی پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔گندم خریداری کے عمل میں کسانوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے۔
کسانوں کو گندم کی سرکاری قیمت کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ خریداری مراکز میں کسانوں کو سہولیات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سنٹر میں موجود کسانوں نے خریداری مرکز میں سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔









