واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا پر ردعمل دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی سزا کو مایوس کن قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔








