ڈاکٹر فیصل سلطان 191

ڈاکٹر فیصل سلطان کی انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسی نیشن کے عمل کی تعریف

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انسداد کورونا اور پولیو ویکسین مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے، بلوچستان میں انسداد پولیو سے متعلق اقدامات قابل ستائش ہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے پولیوکی انسدادی مہم کورونا ویکسی نیشن کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے، بلوچستان میں انسداد پولیو سے متعلق اقدامات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف کوشش جاری رکھی جائے تو موذی مرض کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جنوبی علاقوں میں کورونا وائرس کے زیادہ اثرات ہوئے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ انسداد کورونا کی ویکسی نیشن مہم ملک میں اچھی جارہی ہے، ملک بھر میں یومیہ 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں