چین 6

“ڈارک فلٹرز” کا انکار: اصل چین ” کول” ہے ، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)حال ہی میں،چین کے صوبہ گوئی ژو کے ہوا جیانگ کینیئن پل کے آبشار والی ویڈیو غیر ملکی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ کروڑوں ویوز اور تعریفوں بھرے کمنٹس نے اس سپر انجینئرنگ منصوبے کا نام روشن کر دیا ہے جو ہارڈ کور بنیادی ڈھانچے اور قدرتی مناظر کا خوبصورت امتزاج ہے۔

یہ پل وادی کے اوپر کافی بلندی پر ہے ، اور سو میٹر اونچی آبشار کے پل کے ڈھانچے سے نیچے گر نے اور لیزر لائٹس اور پہاڑوں کے امتزاج نے چینی طرز کے مناظر کی فطری خوبصورتی کو مزید زندہ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کا بیرونِ ملک وائرل ہونا کوئی اتفاق نہیں ہے، بلکہ نئے دور میں چینی جمالیات کے عالمی سطح پر ابھرنے کی ایک زندہ مثال ہے۔ آج کے چین کی کشش ریشم، چینی مٹی کے برتن اور چائے جیسی روایتی علامتوں سے کہیں آگے نکل چکی ہے، اور دنیا کے سامنے مشرق کی ایک ایسی نئی جمالیاتی تصویر پیش کر رہی ہے جو طاقت اور نرمی دونوں سے بھرپور ہے۔

ماضی میں، مغرب چین کو فلٹر شدہ، ثانوی بیانیوں کے ذریعے دیکھتا تھا۔ اٹھارویں صدی میں یورپ میں مقبول “Chinoiserie” نے چین کو نیلی اور سفید چینی مٹی کے برتنوں پر بنے پہاڑوں، سیلونز میں چمکدار اسکرینوں اور باغات میں بنے تخیلاتی پگوڑا تک محدود کر دیتا تھا ۔یہ دوری اور تجسس سے بھرپور اشرافیہ کا ایک غیر حقیقی خواب تھا۔ جدید دور میں مغربی میڈیا نے ایک اور “تاریک فلٹر” اختیار کیا ، جس نے چین کو ایک تاریک ، کشیدہ اور بے جان علامت بنا کر پیش کیا۔ ان دونوں فلٹرز کی مشترکہ بات یہ تھی کہ چینی لوگ غائب تھے اور چین کی حقیقی آواز سنائی نہیں دیتی تھی۔ آج الگورتھم کو جو چیز متوجہ کر رہی ہے وہ ان فلٹرز کے بالکل برعکس ہے ۔کسی شخص کا آنکھوں دیکھا حال ، قابلِ تصدیق حقیقت، اور اپنے ساتھ لیے ہوئے زندگی کا احساس ۔

جب کوئی غیر ملکی سیاح گوانگژو کے کینٹن ٹاور کے نیچے موبائل سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے ملک شیک خریدتا ہے اور چلتے ہوئے پیتا ہے؛ جب نوجوان چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی شیئر کردہ ایک مقامی اینیمیشن میں سفید سنگ مرمر کی راہداریوں اور خوش قسمت بادلوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں “یہ وہی جنت ہے جس کا میں نے تصور کیا تھا”؛ جب ٹائم میگزین نے ہوا جیانگ کینیئن پل کو “2026 کی دنیا کی بہترین سیاحتی جگہوں” میں شامل کیا؛ اور جب 2026 کے پہلے نصف حصے میں چین آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 22.914 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.4 فیصد زیادہ ہے ،تب مغربی ناظرین کو اچانک احساس ہوا کہ بغیر کسی “مترجم” کے بھی چین کی اصل تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔

چینی جمالیات کی ترقی دراصل چین کی مجموعی قوت اور ثقافتی اعتماد کی دوہری بیداری ہے۔ ماضی میں مشرقی جمالیات کی بیرونِ ملک ترسیل روایتی ثقافتی علامتوں پر منحصر تھی، لیکن آج جمالیاتی اظہار ٹیکنالوجی، شہری تعمیرات اور روزمرہ زندگی کے ہر پہلو میں سرائیت کر چکا ہے۔ یہ سپر انجینئرنگ میں “آسمان اور انسان کے ایک ہونے ” کی مشرقی حکمت ہے، نئی توانائی کی ٹیکنالوجی میں بے مثال محنت اور معیار کا جذبہ ہے، بازار کی رونقوں میں پرسکون زندگی کا انداز ہے، اور روایتی ثقافت کے دورِ حاضر کے مطابق ارتقاء کی عکاسی ہے۔

مائر مسک کے اس جملے میں کہ “سڑکیں صاف ہیں، لوگ مشفق ہیں، میں محسوس کرتی ہوں کہ میں محفوظ ہوں”، اور ان کے ارب پتی بیٹے کی چین کی تعریف کرنے والی پوسٹس میں غیر ملکیوں کی نظر میں اس بات کی وضاحت اور زیادہ دکھتی ہے ۔ایلون مسک کی والدہ مائر مسک تقریباً ہر مہینے چین آتی ہیں اور کسی ایک عجوبے کی تعریف نہیں کرتیں بلکہ عام لوگوں کے صبح کے ناشتے ، پارک میں بزرگوں کے قدیم چینی ورزش کرنے، اور رات گئے موبائل پے سے کھانا آرڈر کر کے گھر لانے کے مناظر کی تعریف کرتی ہیں۔

یہاں روایت کو ٹیکنالوجی نے نگلا نہیں ہے، بلکہ ٹیکنالوجی نے اس کے احساس کو اور نمایاں کر دیا ہے۔ “ماضی و حال کی ہم آہنگی” کے اس جمالیاتی احساس کو مغربی جنریشن زی “Chinamaxxing” کہتی ہے ۔یہ کسی مشرقی امور کے ماہر کی طرح کتابوں کے علم کا رعب جتانا نہیں ہے، نہ ہی کسی سیاح کی طرح سرسری سی تصویریں کھینچنا، بلکہ چینی طرزِ زندگی کو ایک ایسی جدید “وائب” (Vibe) سمجھنا ہے جسے اپنایا جا سکتا ہے اور اسے پوری طرح Max کیا جا سکتا ہے۔

ثقافتی جمالیات قوم کا سب سے خوشگوار اور دیرپا تعارفی کارڈ ہے۔ ہوا جیانگ پل کی آبشار سے لے کر “Chinamaxxing” کے ٹیگ تک، دنیا چین کو اب “متعین شدہ دوسرے” کے طور پر نہیں بلکہ ایسے چین کے طور پر دیکھ رہی ہے ” جسے چھوا جا سکتا ہے” ۔ یہ یقیناً کوئی اختتامی نقطہ نہیں ہے: ویوز کم ہو جائیں گے، علامتیں استعمال ہو کر ختم ہو جائیں گی، اور اصل چین کے اپنے چیلنجز بھی ہیں۔ لیکن اس تبدیلی کے سفر میں، چینی جمالیات نے آخرکار “قدیم مشرق” کا پرانا بھیس اتار دیا ہے اور “چپس، بڑے انجینئرنگ منصوبوں اور چائے” کے امتزاج والا نیا لباس پہن لیا ہے ۔

یہ “کول “ہے کیونکہ یہ اب اپنی وضاحت دینے پر مجبور نہیں ہے؛ یہ رومانوی ہے کیونکہ اس نے ہزاروں سالہ چینی جمالیاتی شعور کو رات کے اندھیرے میں اکیلے چلنے والی لڑکی کے حفاظت کے احساس میں، پانی میں تیرتی ہوئی BYD کار میں، اور گرم پانی کے گلاس میں “گوجی بیری” ڈال کر پینے کے آرام دہ طرز زندگی میں سمو دیا ہے۔

چینی جمالیات کا عالمی سطح پر پھیلنے والا یہ نیا رجحان صرف ایک”ویژول بوم ” نہیں ، بلکہ نیشنل امیج کی ایک نئی تشکیل ہے۔مستقبل میں، جیسے جیسے مشرقی حکمت اور چینی جمالیات سے مزین مزید تخلیقات اور مصنوعات دنیا کے سامنے آئیں گی، منفرد مشرقی جمالیات مسلسل اپنی چمک بکھیرتی رہیں گی اور دنیا کو ایک حقیقی، زندہ اور تازہ ادراک کے ذریعے نئے دور کے چین کی رومانویت کو سمجھنے کا موقع دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں