سیاسی جماعتی نظام

چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام کا عالمی کردار

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ اور چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے متعلقہ اہلکار نےسی پی سی کی قیادت میں کثیرجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورتی نظام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام کو نئے عہد میں نئے ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور قومی سیاسی و سماجی عمل میں اس کی منفرد خوبیاں ظاہر ہوئی ہیں بلکہ عالمی سیاسی ثقافت کے لیے چینی دانشوری بھی فراہم کی گئی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ چھین شو نے کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں دیگر سیاسی جماعتوں کے تعاون کا یہ نظام نہ صرف چینی خصوصیات کا حامل ہے بلکہ عالمی سیاسی جماعتوں کی تاریخ میں ایک بالکل نیا نمونہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
سی پی سی کے اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا اہم تصور پیش کیا گیا اور اس پر عمل درآمد کے دوران چین میں سی پی سی کے قیادت کے ساتھ ساتھ سوشلسٹ جمہوریت کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔