منعم ظفرخان 43

امیر جماعت اسلامی کراچی کا شہر کی بنیادی سہولیات کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے شہر کی بنیادی سہولیات کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جبکہ شہری پانی اور گیس جیسی ضروری سہولتوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

منعم ظفر کے مطابق شہر کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خراب حالت میں ہے، جو ناقابلِ قبول ہے اور اس میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موثر ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونے کے باعث شہری روزمرہ زندگی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 100 ملین گیلن پانی فراہمی کے دعوے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں