چین 28

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم قوانین کی منظوری اور تقرریاں

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 22واں اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کی صدارت قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے جی نے کی۔

اجلاس میں ووٹنگ کے بعد نظرثانی شدہ جیل قانون اور سماجی امداد کا قانون منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر زراعت و دیہی امور ہان جون کو اُن کے عہدے سے ہٹانے، جبکہ چانگ جو کو وزیر زراعت و دیہی امور اور چانگ چھنگ چونگ کو وزیر ہنگامی انتظام کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ان فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے صدارتی احکامات نمبر 74، 75 اور 76 پر دستخط کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں