بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم سال 2026 کے جنوری سے اپریل تک 2.48532 ٹریلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 4.9 فیصد کا اضافہ ہے۔
علمی نوعیت کی خدمات کی برآمدات نے تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھا ہے ۔ جنوری سے اپریل تک، علمی نوعیت کی خدمات کی درآمدات و برآمدات 1.10418 ٹریلین یوآن تھیں، جو 5.1 فیصد کے اضافے کے ساتھ خدمات کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں 44.4 فیصد کا حصہ رکھتی ہیں۔
سفری خدمات کی برآمدات اور نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جنوری سے اپریل تک، سفری خدمات کی برآمدات 147.15 ارب یوآن تھیں، جو 30.4 فیصد کے اضافے کےساتھ خدمات کی بر آمدات میں پانچ بڑے شعبوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھنے والا شعبہ ہے ۔ نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات 316.45 ارب یوآن تھیں، جو 24.9 فیصد کے اضافے کے ساتھ خدمات کی در آمدات میں پانچ بڑے شعبوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھنے والا شعبہ ہے۔









