ماؤ نِینگ 20

چین کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

پیر کے روز اس حوالے سے تر جمان نے کہا کہ چین اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں مضبوط حمایت جاری رکھے گاتاکہ سماجی اتحاد اور استحکام کو قائم اور عوام کی سلامتی کا تحفظ کیا جا سکے ۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں