چینی صدر 57

چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے سی جی ٹی این کا تازہ ترین عالمی سروے

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 تا 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے چائنا رین من یونیورسٹی کے ساتھ مل کر نیو ایرا انٹرنیشنل کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے دنیا کے 39 ممالک کے 12 ہزار 302 شرکاسے چین اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں سروے کیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق 75 فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ صحت مند اور مستحکم چین-امریکہ تعلقات بین الاقوامی دنیا کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

74.6 فیصد افراد نے کہا کہ چین-امریکہ تجارت کی نوعیت باہمی فائدے پر مبنی ہے ۔ دونوں فریقوں کے لیے تعاون سے فائدہ اور صف آرائی سے نقصان ہوتا ہے جبکہ 78.6 فیصد شرکا کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے احترام کی بنیاد پر مکالمہ بڑھانا چاہئے تاکہ غلط فہمیاں کم ہوں۔

سروے میں 77.9 فیصد شرکاء اس بات سے متفق ہیں کہ “معاشی و تجارتی تعلقات کو چین-امریکہ تعلقات میں استحکام دینے والا عنصر ہونا چاہیے، نہ کہ تنازعات کا ذریعہ۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں