بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای 22 سے 26 اپریل تک دعوت پر کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور میانمار کا دورہ کریں گے۔
کمبوڈیا میں قیام کے دوران وانگ ای چینی وزیر دفاع ڈونگ جون کے ہمراہ چین-کمبوڈیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے ‘2+2’ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔







