اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اور روذنامہ ڈان کے ڈیسک ایڈیٹر راشد خٹک کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ ایک عظیم نعمت اور خاندان کا سایہ ہوتی ہیں، جن کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔









