چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹرید 108

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹرید ان سروسز 2024بیجنگ میں منعقد ہوگا، انتظا میہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹرید ان سروسز 2024 ستمبر کے وسط میں بیجنگ میں منعقد ہوگا۔بدھ کے روز انتظامیہ کے مطابق میڈیا رجسٹریشن سسٹم 21 اگست سے 29 اگست تک صحافیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
میڈیا رپورٹرز سیفٹس کی آفیشل ویب سائٹ (www.ciftis.org) پر لاگ ان کرسکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹرز اندراج کے لئے “نمائش کنندگان ۔ میڈیا رجسٹریشن” لنک پر کلک کرسکتے ہیں۔

میڈیا کارڈ کے حصول کے وقت اور طریقہ کار کا اعلان سیفٹس کی آفیشل ویب سائٹ کے نیوز سینٹر سیکشن میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں