تائیوان 13

طاقت کے ذریعے علیحدگی کی کوشش کی کوئی بھی سازش ناکام ہوگی،چینی وزارت دفاع

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) حال ہی میں، تائیوان کے محکمہ دفاع نے عوامی ادارے کو رپورٹس پیش کیں، جن میں “مین لینڈ کے خطرے ” کے نام نہاد بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ “غیر متوازن” جنگی صلاحیت اور دفاعی طاقت کو بڑھایا جائے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے اس پر تبصرہ کرتےہوئے کہا متعلقہ رپورٹس کا مقصد حقائق کو الجھانا اور سچ کو جھوٹ سے بدلنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ڈی پی پی انتظامیہ کی جانب سے جنگی تشویش کو بڑھانے اور”طاقت کے ذریعے علیحدگی کی کوشش “کے لیے بہانہ تلاش کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کا جزیرہ تائیوان کے اردگرد معمول کے مطابق جنگی تیاریاں اور گشت کرنا، علیحدگی کی کوششوں اور بیرونی مداخلت کے خلاف کارروائیاں انجام دینا ،اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا ،اس کی ذمہ داری اور مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی وحدت ناگزیر ہے، اور طاقت کے ذریعے علیحدگی کی کوشش کی کسی بھی قسم کی سازش ناکام ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں