پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کرونا پھیلائو موومنٹ بنتی جارہی ہے ‘ تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرونا پھیلائو موومنٹ بنتی جارہی ہے،کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیاں، ادارے اور سول سوسائٹی انتظامیہ کا ساتھ دیں،اپوزیشن چاہتی ہے لوگ کورونا سے مرتے ہیں تو مریں ان کی سیاست جاری رہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک بھر میں کو رونا ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ شہریوں کی بے احتیاطی، ماسک کا عدم استعمال، سماجی فاصلے کا برقرار نہ رکھنا اور مسلسل تقریبات کا انعقاد ہے انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں ، شاپنگ سینٹرز، شاپنگ مالز میں شہریوں کا بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے خریداری کے لئے جانا کورونا وائرس کے پھیلنے کا سبب بن رہا ہے جس کو روکنے کے لئے سخت انتظامات کی ضرورت ہے۔