محسن نقوی 8

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بھی ملے اور ان سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر داخلہ کے دورے کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہوگیا، جس پر محسن نقوی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کا بندوبست رکھا جائے، امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔

وزیر داخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم بھی دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں