افتخار ٹھاکر 12

امان اللہ مرحوم کیساتھ کام کو سب سے زیادہ یاددگار سمجھتا ہوں، افتخار ٹھاکر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں اپنے کیریئر میں امان اللہ مرحوم کے ساتھ کئے گئے کام کو سب سے زیادہ یاددگار سمجھتا ہوں، امان اللہ ایک عظیم فنکار اور بے مثال کامیڈین تھے جن کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امان اللہ کی برجستگی، حاضر جوابی اور فن پر گرفت کا کوئی ثانی نہیں تھا۔

ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ان کی فنی صلاحیتوں نے ہمیشہ متاثر کیا۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ امان اللہ کی کمی آج بھی شوبز حلقوں میں شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔ ان کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات اور اسٹیج پر کی گئی پرفارمنس ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امان اللہ جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں