اسحق ڈار 8

برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا، اسحاق ڈار

لندن(رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرا دورہ بہت کامیاب رہا، آئی ایم او میں ملاقات بہت کامیاب رہی۔

اسحاق ڈار نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحری جہاز جس میں دس پاکستانی پھنسے ہیں، اس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں ہونے کے باوجود برطانوی سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوئیں، کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل سے بہت اہم اور دوستانہ ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ کامن ویلتھ کے اجلاس کے لئے وزیراعظم پاکستان کو دعوت دی گئی، فارن سیکرٹری سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ نے امریکہ اور ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں