ڈسکہ الیکشن 259

پی ٹی آئی کی این اے 75 ڈسکہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی ڈسکہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں