ہائیکورٹ 37

پی ایس ایل کے فائنل میں کیمیائی آتش بازی کی بابت دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست منظور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل گیارہ کے فائنل میں کیمیائی آتش بازی کرنے کے خلاف درخواست پر آتش بازی کی بابت دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست منظور کرلی ۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے خاتون شہری اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا 3مئی 2026ء کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا گیا،فائنل کے موقع پر کیمیائی آتشبازی کر کے آئین کے آرٹیکل 9کی خلاف ورزی کی گئی،حکومت نے شہریوں اور کسانوں پر اینٹی سموگ لاک ڈائون نافذ کر رکھا ہے،لاہور شہر میں فضائی آلودگی پہلے ہی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،پی ایس ایل فائنل میں آتشبازی کی اجازت دینا امتیازی سلوک ہے،محکمہ تحفظ ماحولیات بھی اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

استدعا ہے کہ چیئرمین پی سی بی پر پی ایس ایل آمدن کا 25فیصد ماحولیاتی جرمانہ عائد کیا جائے،پی سی بی سے وصول کیا گیا جرمانہ پنجاب گرین فنڈ میں جمع کروایا جائے،صحت کے آئینی تحفظ کو نظر انداز کرنے پر چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کا حکم دیا جائے،ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذمہ داری ادا نہ کرنے پر برطرف کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں