لاہور ہائیکورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست میں عدالت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،

تفصیلات کے لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں اوگرا اوروفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پربوجھ بڑھ گیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔