پٹرولیم مصنوعات 9

پٹرول اور ڈیزل پرعائد لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی بدستور برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں