لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پنجاب یونیورسٹی نے تحمینہ علی دخترمحمد علی ملک کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’گجرات کی اہم دستکاریاں : ظروف سازی ، پارچہ بافی ، چوب کاری اور فلزکاری’ کے موضوع پر،محسنہ اختر دخترعارف علی کوبائیولوجیکل سائنسز(سپیشلائیزیشن ان بائیوکیمسٹری) کے مضمون میں ان کے’تپِ دق کی تشخیص اور علاج کیلئے امتزاجی پروٹین کی تشکیل’ کے موضوع پر،محمد طاہر ولد محمد اخترکوسالڈ سٹیٹ فزکس(مائیکروالیکٹرانکس/ نینوٹیکنالوجی)کے مضمون میں ان کے’بستھ آئرن آکسائیڈ کے نینو ذرات پر مبنی باریک پرتوں کی سطحی الیکٹرانک اورساختی خصوصیات’ کے موضوع پر،طیبہ رزاق دختر عبد الرزاق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’بڑے مذاہب عالم کی عبادت گاہوں میں روحانی تزکیہ ۔
ایک تقابلی جائزہ’ کے موضوع پراورآئمہ آفتاب دختر آفتاب نعیم کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’جگر کے یرقان کے متعدی مرض کی قسم 3اے کے دوران انضباطی مورثہ کے فروغ دینے والے ڈی۔این۔اے میتھیلیشن کے خاکے کی شناخت ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔









