پنجاب یونیورسٹی 172

پنجاب یونیورسٹی ایم اے ، ایم ایس کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2021ء کے ریگولر،لیٹ کالج،پرائیویٹ اورامپروڈویژن کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم20اگست 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں .

جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم 21تا27اگست 2021ء تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں