عظمی بخاری 12

پنجاب میں پہلی مرتبہ کریوابلیشن مشین 2025 میں میو ہسپتال میں متعارف کرائی گئی’ عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ الحمد للہ میو ہسپتال میں 70 مریض پہلے سے کینسر مشینوں سے مستفید ہو رہے ہیں،5 اور مشینیں کینسر ہسپتال،راولپنڈی،فیصل آباد کے لئے بھی پہنچ چکی ہیں، جو اپنا کام شروع کررہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کے علاج پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ کرتی ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مزید 5 کریوابلیشن مشینیں خرید لی گئی ہیں اور تنصیب کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں پنجاب میں پہلی مرتبہ کریوابلیشن مشین 2025 میں میو ہسپتال لاہور میں متعارف کرائی گئی،سٹیج 1 کے کینسر میں مبتلا 70 سے زائد مریضوں کا اب تک کامیابی سے مفت علاج کیا جا چکا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور میں 2 مشینیں، نشتر ہسپتال ملتان میں 1 مشین، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 1 مشین اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں 1 مشین تنصیب کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاہلوں کے ارسطو بقراط صاحب رپلائے کھولتے تو بتاتی اب ایسے ہی سن لو،ناالائقی اور جہالت کا کوئی نعم البدل نہیں،لکھنے سے پہلے بندہ چیک ہی کرلیتا ہے،اب یہ بتائواتنے سالوں میں خیبر پختوانخواہ میں کیا کارنامے سرانجام دئیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں