پنجاب بورڈ 172

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا، ایسوسی ایٹ انجینئر نگ اور ڈی کام میں داخلوں کی تاریخ میں دس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ٹیکنالوجی اور ووکیشنل ایجوکیشن کے کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرنگ، ڈی کام، میٹرک ٹیک، ڈی ڈی ایم میں داخلوں کیلئے طلبا سے دس دسمبر تک فارم وصول کیے جائیں۔

بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ طلبا کو فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے تبدیل شدہ شیڈول سے متعلق کالج میں بینرز آویزاں کیے جائیں ۔ بورڈ حکام نے مذکورہ پروگرام میں داخلوں کیلئے مقررہ کردہ فیس شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں