پشاور ہائی کورٹ 34

پشاور ہائیکورٹ کا افغان خاندان کو 29 جون تک ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار افغان باشندے اور اس کے خاندان کو 29 جون تک ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالتِ عالیہ میں پاکستان میں مقیم افغان خاندان کی ڈی پورٹ نہ کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین 15 دن میں جواب جمع کرائیں۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست پر مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں