پیٹرولیم مصنوعات 42

پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مارچ 2026 میں پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر پیداوار میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 کے دوران مقامی مینوفیکچررز نے 27 لاکھ 90 ہزار یونٹس اسمبل کیے جبکہ گزشتہ برس مارچ 2025 میں یہ تعداد 23 لاکھ 30 ہزار یونٹس تھی۔ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی پیداوار 73 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان اپنی موبائل فون کی 86 فیصد طلب مقامی طور پر تیار کردہ ہینڈ سیٹس سے پوری کر رہا ہے۔ یہ کامیابی حکومتی پالیسیوں، مراعات اور درآمدی متبادل اقدامات کا نتیجہ ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کی طلب کا 86 فیصد مقامی طور پر تیار کردہ ہینڈ سیٹس سے پورا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ملک کا ہینڈ سیٹ اسمبلی ایکو سسٹم اب پختگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مارچ 2026 میں پیداوار میں 20 فیصد کا سالانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ سپلائی چین کے مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں