پاکستان سٹاک مارکیٹ 7

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن مثبت زون میں بند

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن مثبت زون میں بند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 29 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 621 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم سٹاک مارکیٹ کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، دوران ٹریڈنگ انڈیکس 29 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 76 ہزار 621 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔

سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 15 ارب روپے مالیت کے 28 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں