پاکستان سٹاک مارکیٹ 53

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 268 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.89 فیصد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 1.71 فیصد کی تیزی آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں