پاکستان

پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر سیریز (آج) سے شروع ہوگی

روٹر ڈیم (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر سیریز (آج)سولہ اگست سے شروع ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق تین ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل دورہ نیدر لینڈز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے نیدر لینڈ پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم نے پہلے روز ہوٹل میں جم سیشن میں حصہ لیا اوراگلے دوروز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،نیدرلینڈزکیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ون ڈے میچز نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس مکمل بحال ہونے پر انھیں تیسرے میچ میں کھلانے کا امکان ہے،ابتدائی دونوں میچز میں ان کا خلا شاہنواز دھانی یا وسیم جونیئر سے پر کیے جانے کا امکان ہے۔ڈراپ ہونے والے حسن علی کی جگہ سنبھالنے کیلئے نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،حارث رؤف پیس بولنگ میں سینئر کا کردار ادا کریں گے۔پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اتریگی۔