محی الدین وانی 29

ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر ادا کئے جا رہے ہیں،محی الدین وانی کا انکشاف

کراچی(محی الدین وانی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے انکشاف کیا ہے کہ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر ادا کئے جا رہے ہیں۔محی الدین وانی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایچ ایف کی صدارت سنبھالی تو ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات کو مضبوط بنانا بنیادی مقاصد میں شامل تھا۔اُنہوںنے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کو مالی وسائل کی کمی کے مسائل سے نجات دلانا چاہتے تھے، مالی وسائل کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لڑکوں اور لڑکیوں کی جونیئر ٹیموں کو بھی بیرون ملک ٹورنامنٹس کیلئے بھیجا ہے۔گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے ہاکی ٹورنامنٹس میں اتنی شرکت نہیں کی جتنی گزشتہ ایک سال میں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ہر کھیل کو فنڈز فراہم نہیں کر سکتی، ہاکی فیڈریشن نے اسپانسرز بھی حاصل کیے۔اُنہوںنے کہاکہ پاکستان ہاکی میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی اور غیر ملکی کوچز بھی لائے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی لیگ کا آغاز آئندہ سال لاہور سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں