آئی ایم ایف 50

پاکستان اور آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے شیڈول مذاکرات مکمل کر کے واپس روانہ ہو گیا، بجٹ مذاکرات چورئلی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے ورچوئل مذاکرات شروع ہوں گے۔

اگلی قرض قسط کیلئے پاکستان سے آئندہ تین برسوں کیلئے میکرواکنامک فریم ورک مانگا ہے، ورچوئل مذاکرات میں آئندہ مالی سال 2026-27 بجٹ کی اہداف طے کیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق شیڈول مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف وفد واپس روانہ ہو گیا، آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور دیا ہے، مہنگائی کنٹرول کیلئے سٹیٹ بینک سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھے گا۔

آئندہ مالی سال کے دوران پرائمری بیلنس کا ہدف بلحاظ جی ڈی پی 2 فیصد رکھا گیا ہے، پاکستان کا 2027 میں جی ڈی پی کا 2 فیصد بنیادی سرپلس ہدف برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، حکام کے ساتھ توانائی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ مذاکرات میں توانائی شعبہ، سرکاری اداروں اور مالیاتی اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا، کلائمیٹ فنڈنگ، پاور سبسڈی اصلاحات اور آفات سے نمٹنے کے فریم ورک پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایم ایف کا اگلا جائزہ مشن 2026 کے دوسرے نصف میں متوقع ہے، مشرق وسطیٰ کشیدگی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات بھی زیر غور آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں