احسن اقبال 40

پاکستان امریکا ایران تنازع ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے، احسن اقبال

نارووال (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا ایران تنازع ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مختلف برادر ممالک کے دورے کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل بھی ایران گئے ہیں، امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ کوشش ہے جو ابتدائی مذاکرات ہوئے تھے ان کو نتیجہ خیز عمل میں داخل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں